کوئی بھی پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ کے ثبوت د یہم آپر یشن کر یں گے ‘منفی باتیں نہیں ہو نی چاہیے ،

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کی پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 مارچ 2016 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ کسی کے پاس پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ کے ثبوت ہیں تو ہمیں دیں آپر یشن کریں گے ‘پنجاب میں کوئی نوگوایر یا نہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے ، انٹیلی جنس معلومات کے مطابق آپریشن ہوتے ہیں جو کامیابی سے جاری ہیں ، سانحہ گلشن پارک پر جے آئی ٹی بن چکی ہے اس کے سہولت کار وں کسی بھی معاف نہیں کریں گے ، دہشت گردی کے خلا ف سیاسی و فوجی قیادت ایک پیج پر ہے ، فتور اور انتشار پھیلانے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے،رمضان شوگر مل سے بھارتی لوگوں کی گرفتاری بارے میرے پاس کوئی معلومات نہیں ،گڈ اور بیڈ کا سوال ہی ختم ہو چکا ہے جو بھی دہشت گردہو گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ سانحہ گلشن پارک میں بے گناہ اور معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہم ایسے انسانیت دشمنوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے اور جن لوگوں نے مذکورہ دہشت گردی کے دہشت گردوں کیلئے سہولت کاری کا کام کیا ہے ان کو بھی ان کے انجام تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں سکیورٹی فورسز نے تو وزیرستان اور دیگر علاقوں سے بھی نو گو ایریے ختم کر دیئے ہیں جہاں بھی دہشت گرد ہوں گے ان کے خلاف ہر صورت آپریشن کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی فول پروف سکیورٹی انتظامات میں بھی ہو جاتی ہے لیکن حکومت دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں کر رہی ہے جس کے تحت اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ہزاروں گرفتار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کہیں بھی دہشت گردوں کا کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں اور وہ کسی کے سامنے نہیں بتا سکتا تو صرف ہمارے کان میں ہی بتا دے ہم ضرور آپریشن کریں گے لیکن بغیر ثبوت کے منفی باتیں نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان شوگر مل سے کوئی را کا ایجنٹ یا بھارتی گرفتار ہو ا ہے میرے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں لیکن کوئی بھی پاکستانی دہشت گرد یا بھارتی ایجنٹ نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا ہو گا پھر ہی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا۔