گلوبل ویکسین الائنس پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کریگا

بدھ 30 مارچ 2016 16:25

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) گلوبل ویکسین الائنس ’گاوی‘ پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں کیلئے 2019تک ایک ارب ڈالر فراہم کریگا۔اسکے علاوہ غیر ملکی حکومتوں اور دیگر عالمی ڈونرز نے پاکستان میں صحت سیکٹر کی بہتری اور اور بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مالی امداد کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گاوی بچوں کو خناق،تشنج،کالی کھانسی،ہیموفیلس انفلوئنزاٹائپ بی ،ہیپاٹائٹس بی اور نمونیہ سے تحفظ کیلئے پاکستان کی مدد کر رہاہے۔

جاپانی حکومت،جاپان انٹر نیشنل کواپریشن ایجنسی(جے آئی سی اے) اور یونیسیف نے حال ہی میں پاکستان میں پولیو وائرس کے سد باب کیلئے 360 ملین ین (3ملین ڈالر) امداد کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کراچی میں رواں سال کے آخر تک 120بستروں پر مشتمل نیا میٹرنٹی ہسپتال جلد مکمل ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :