کراچی میں‌مزار قائد کو دو دن کے لیے بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 16:20

کراچی میں‌مزار قائد کو دو دن کے لیے بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : کراچی میں موجود پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کو دو دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزار قائد کی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ مزار قائد دو دن کے لےبند رہے گا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مزار قائد کو سکیورٹی خدشات اور نمائش چورنگی پر احتجاج کے باعث بند کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نمائش چورنگی پر مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :