بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈی جی کا دورہ پاکستان کا مطالبہ

بدھ 30 مارچ 2016 15:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات کرنے والی پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور بھارت کے تفتیشی حکام کے درمیان این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ،بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈی جی نے پاکستانی ٹیم سے ملاقات میں دورہ پاکستان کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور بھارت کے تفتیشی حکام کے درمیان این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

این آئی اے کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ پاکستان جلد از جلد بھارتی ٹیم کو دورے کی اجازت دے۔ بھارتی ٹیم جیش محمد کے سربراہ سے تفتیش کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی این آئی اے کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کے ماسٹر مائنڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :