آخری معرکہ سمجھ کر آگے بڑھنا ہے پیچھے نہیں ہٹنا، ایس پی رضوان گوندل کی ہدایت

بدھ 30 مارچ 2016 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) ایس پی رضوان گوندل نے کہا ہے کہ آخری معرکہ سمجھ کر آگے بڑھنا ہے پیچھے نہیں ہٹنا،ہم نے تربیت حاصل کی اور وہ غیر تربیت یافتہ ہیں ، پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،جو خود کو قانون کے حوالے کر یگا،اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔وہ بدھ کو ریڈ زون میں پولیس اہلکاروں کو ہدایات دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ایس پی رضوان گوندل نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی پولیس کامیاب ہو گی، آخری معرکہ سمجھ کر آگے بڑھنا ہے، ایک دفعہ آگے بڑھ گئے تو پیچھے نہیں ہٹنا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک سے جناح ایونیو کی طرف مظاہرین کو منتشر کیا جائے، ہم نے تربیت حاصل کی ہوئی ہے اور وہ غیر تربیت یافتہ ہیں ، ہمارے پاس آنسو گیس کے شیلز کے علاوہ دیگر ہتھیار موجود ہیں جبکہ ان کے پاس پتھر اور ڈنڈے ہیں ، کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے اپنے آپ کو ہمارے حوالے کر دے تو اس پر تشدد نہ کیا جائے بلکہ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی رضوان گوندل نے کہا کہ پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :