پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے اکرام اللہ کی سزا معطل کر دی ، حکام سے جواب طلب

بدھ 30 مارچ 2016 15:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے اکرام اللہ نامی دہشت گرد کی سزا معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل فوجی عدالت کی طرف سے اکرام اللہ نامی دہشت گرد کو موت کی سزا سنائی گئی تھی، اکرام اللہ کے بھائی انوار اللہ نے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اکرام اللہ کا تعلق شانگلہ سے ہے اور وہ 2014 میں لاپتہ ہو گیا تھا، عدالت عدالیہ نے اکرام اللہ کی سزائے موت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ اس سے قبل بھی فوجی عدالت سے سزا پانے والے تین افراد کی سزا معطل کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :