میزان بینک کی بیسویں سالانہ بورڈ میٹنگ کا انعقاد،حصص یافتگان کیلئے 12.5فیصدکیش ڈیوڈنڈ کی منظوری

بدھ 30 مارچ 2016 15:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) میزان بینک لمیٹڈ کی بیسویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ میٹنگ میں سال2015ء کیلئے بینک کے سالانہ آڈیٹڈ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں میزان بینک کے حصص یافتگان کیلئے12.5فیصدکیش ڈیوڈنڈ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔اس طرح بینک کی جانب سے جولائی 2015ء میں اداکردہ 17.5فیصد عبوری ڈیوڈنڈ کے ساتھ سال 2015ء میں ٹوٹل پے آؤٹ3روپے فی حصص رہا۔

میزان بینک نے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہونے کے بعد حصص یافتگان کیلئے ڈیوڈنڈدینے کا سلسلہ جاری رکھاہے۔ سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت بینک کے ڈائریکٹر اور چیئرمین آڈٹ کمیٹی محمد عبدالعلیم نے کی۔ میٹنگ میں میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک جدہ کے کے نمائندے اظفر قرنی،چیف فنانشل آفیسر شبیر حمزہ کھانڈ والا، کمپنی سیکریٹری تسنیم الحق فاروقی اور شیئرہولڈرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ 2015ء میں میزان بینک نے ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیڈنگ اسلامی بینک ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔میزان بینک پاکستان کا ساتواں بڑا بینک ہے۔ جو 550سے زائد برانچز کے ساتھ500سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :