فروری کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں 6.2 فیصد کمی ہوئی،جاپان

بدھ 30 مارچ 2016 15:10

ٹوکیو ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) جاپان نے کہا ہے کہ فروری کے دوران اس کی صنعتی پیداوار میں 6.2 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

وزارت اقتصادی امور، تجارت و صنعت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں 6.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ بین الاقوامی تجزیاتی تنظیم بلوم برگ کے کم پیداوار بارے پیشگی اندازے (5.9 فیصد)سے بھی زیادہ انحطاط ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران صنعتی پیداوار میں کمی کی وجہ عارضی مسائل ہیں جن میں موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا کی جانب سے فیکٹری کی بندش اور چین کے شمسی سال کے موقع پر تعطیلات کے باعث جاپانی مصنوعات کی طلب میں کمی ہے۔انھوں نے کہا کہ طلب میں کمی اور سٹاک کے خاتمے سے مستقبل قریب میں پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔