رواں ماہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5ویں باراضافہ،قیمت 290 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

بدھ 30 مارچ 2016 15:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) رواں ماہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچویں باراضافہ ہونے کی وجہ سے قیمت 290 روپے فی کلوتک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مر غی کے گوشت کی قیمت میں پانچویں بار مزید30روپے فی کلواضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 290 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔ رواں ماہ کے آغازمیں مرغی کاگوشت 160 روپے فی کلوتھا، 130 روپے کے ریکارڈاضافے کی وجہ مرغی کی ہمسایہ ملک میں سمگلنگ ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رسدمیں کمی اورطلب میں اضافے سے گوشت کی قیمت میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :