ملتان میں پیشہ وارانہ تربیت مکمل کرنے والے 1122 پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے معائنہ کیا

بدھ 30 مارچ 2016 15:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) ملتان میں پیشہ وارانہ تربیت مکمل کرنے والے 1122 پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔پولیس ٹریننگ اسکول میں ہونے والے پاسنگ آوٹ پریڈ میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کورس پاس کرنے والے 1122 کے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کورس میں اہلکاروں کو آٹھ ماہ تربیت دی گئی ‘پاس ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، وہاڑی، خانیوال اور رحیم یار خان سے ہے۔ تربیت کے دوران خانیوال کے ظاہر الطاف نے پہلی آل روانڈر پوزیشن حاصل کی جبکہ فائرنگ میں عادل منشا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کے مطابق کورس پاس کرنے والے اہلکار اپنے پیشہ وارانہ فرائض نیک نیتی اور دیانت داری سے انجام دیں تو معاشرے سے جرائم کی سرکوبی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :