فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ڈاکٹر مختار حسین نی” 2016پریمئر 100ٹیکنالوجی لیڈرز “ایوارڈ حاصل کر لیا

بدھ 30 مارچ 2016 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء)فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے چیف انفارمیشن آفیسر برگیڈیئر(ر) ڈاکٹر مختار حسین کو 2016”پریمئر100ٹیکنالوجی لیڈرز “ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ان کو امریکہ کی ریاست فلوریڈہ میں منعقدہ ایک تقریب میں آئی ڈی جی کمپیوٹر ورلڈ کی طرف سے دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ڈاکٹر مختار حسین کی ایف ایف سی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سال کے پریمئر100ایوارڈ کا دائرہ کار کمپنیوں کے بزنس اور ٹیکنالوجی دونوں سیکٹرز تک وسیع تھا۔کمپیوٹر ورلڈ کے ایڈیٹر ان چیف سکاٹ فینی نے آئی ٹی کے شعبے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے لیڈر زاور کمپنیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پریمئر100میں شامل افراد انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے متعلقہ اداروں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی کھاد بنانے والی فیکٹری ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھاتی آئی ہے۔