کوسٹاریکا نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ اورتحفظ کے معاہدے کی منظوری دیدی

بدھ 30 مارچ 2016 14:59

سان جوز ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) کوسٹاریکا کی پارلیمان نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ اورتحفظ کے معاہدے کی منظوری دیدی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاہدے کے بارے میں بات چیت کا آغاز2007 ء میں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

کوسٹاریکا کی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعلان اس سمجھوتے پر پارلیمان میں رائے شماری ہونے کے بعد کیا تاہم اس معاہدے پر عملدارآمد کے لئے کوسٹاریکا کے صدر کے دستخط ضروری ہیں۔وزارت تجارت نے اس اقدام کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :