سال کی پہلی سہ ماہی میں روس میں بے روزگاری کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا

بدھ 30 مارچ 2016 14:58

ماسکو۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) روس میں رواں سال کے آغاز سے اب تک بے روزگاری کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت محنت اور سماجی تحفظ نے اپنے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال 12 جنوری سے 23 مارچ تک 70 ہزار کے قریب شہریوں نے بے روزگاروں کی فہرست میں اپنے ناموں کا اندراج کروایا۔اس طرح رواں سال کے آغاز سے اب تک یعنی سال کی پہلی سہ ماہی میں روس میں بے روزگاری کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 12 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :