سپریم کورٹ کا ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر خالد کھرل کو ڈی نوٹیفائی کر کے نئے ڈی جی کی تقرری کا حکم

خالد کھرل کس کا رشتہ دار ہے، تقرری کس کے حکم پر ہوئی، آئندہ غلطی ہوئی تو ملزمان کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا،جسٹس شیخ عظمت سعید

بدھ 30 مارچ 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر خالد کھرل کو ڈی نوٹی فائی کر کے نئے ڈی جی کے قانون کے مطابق تقرری کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں ڈی جی ایف ڈی ای کی غیر قانونی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ نے ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر خالد کھرل کو ڈی نوٹی فائی کر کے نئے ڈی جی کی قانون کے مطابق 15روز میں تقرری کا حکم دے دیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ خالد کھرل کس کا رشتہ دار ہے، تقرری کس کے حکم پر ہوئی، آئندہ غلطی ہوئی تو ملزمان کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :