سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس میں وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا

بدھ 30 مارچ 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس میں وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے فیصلے پر عمل الیکشن کمیشن نے کرنا ہے یا فیڈریشن نے، پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اختیارات سے متعلق بتایا جائے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ مفاد عامہ کے معاملے کو پوری اہمیت دیں گے۔ عدالت نے انتخابی اصلاحات عملدرآمد سے متعلق حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :