صدر مملکت ممنون حسین نے ترک مسلح افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

بدھ 30 مارچ 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا ۔ ترک جنرل ہلوسی آکار کو دونوں ملکوں کی افواج میں تعلقات کے فروغ کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایوان صدر میں ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر ہلوسی آکار کو اعزاز دینے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود بھی موجود تھے تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے ترک جنرل ہلوسی آکار کو پاکستان اور ترکی کی افواج میں تعلقات میں فروغ کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک کمانڈر کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :