کینیڈا میں‌مسافر طیارہ گر کر تباہ، سابق وزیر بھی جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 13:57

کینیڈا میں‌مسافر طیارہ گر کر تباہ، سابق وزیر بھی جاں بحق

جنوبی کیوبیک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : کینیڈا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 59 سالہ سابق وفاقی وزیر جین لیپئیر سمیت سات مسافر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ طیارہ صوبہ کینیڈا کے صوبہ کیوبیک میں لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ حادثے میں ساتھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک کینیڈا کے سابق وزیر بھی تھے جو اپنے والد کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

طیارہ ھادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مائکرو بلاگنگ ویبب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چین لپئیر کی اچانک موت افسوسناک ہے۔ انہوں نے جین لپئیر کی موت کو سیاست کے میدان کا ایک بڑا نقصان بھی قرار دیا۔ جین لپئیر انگریزی اور فرانسیسی زبان کے ایک معروف کمنٹیٹر بھی تھے ، ان کی موت کی خبر پر متعدد صحافیوں نے بھی سوشل میڈیا پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حکام نے طیارے کے کریش ہونے سے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :