مانسہرہ کے نواحی گاؤں اوگی سے دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد کا نام محمد گل اور فرنٹیر کانسٹیبلری کا ریٹائرڈ صوبیدار ہے

بدھ 30 مارچ 2016 13:56

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی ہزار ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کے نواحی گاؤں اوگی سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سی ٹی وی ہزارہ ڈویژن نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کے نواحی گاؤں اوگی سے گرفتار کر لیا گرفتار دہشت گرد کا نام محمد گل ہے فرنٹیر کانسٹیبلری کا ریٹائرڈ صوبیدار ہے دہشت گرد کی نشاندہی پر گھر سے 32 کلو گرام بارودی مواد ، گیس ، بم سلنڈر ، ٹین بم ، دو راکٹ اور آٹھ ڈیٹونیٹر برآمد کی گئی جبکہ ملزم مختلف این جی اوز کے دفاتر ، پولیس اسٹیشن اور فورس پر حملوں میں ملوث رہا ہے

متعلقہ عنوان :