اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں موبائیل سگنل بند :ڈی چوک پر موبائیل فون کے پورے سگنل آ رہے ہیں

بدھ 30 مارچ 2016 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک میں موبائیل فون کے پورے سگنل آتے رہے ہیں جہاں پر ممتاز قادری کے حامی مظاہرین نے گزشتہ تین دن سے قبضہ جما رکھا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر نعیم رضا سے کئی صحافیوں نے موبائیل نمبر پر رابطہ کیا ہے جو خود بھی ڈی چوک میں براجمان ہیں اور انہوں نے صحافیوں کے ساتھ موبائیل پر بات چیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے عمارت کے قریب ہونے کی وجہ سے سگنلز مضبوط آتے ہیں ۔ واضح رہے کہ وزارت داخہ کی ہدایت پر فون سگنلز بند کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :