پنجاب حکومت اور نجی کمپنی میں صوبے کی 13جیلوں میں جیمرز لگانے کا معاہدہ طے

بدھ 30 مارچ 2016 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت اور نجی کمپنی میں صوبے کی 13جیلوں میں جیمرز لگانے کا معاہدہ طے پا گیا،جیمرز کے ذریعے جیلوں میں دہشت گردوں کے رابطے اور موبائل فون کے استعمال تدارک کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب کی 13 جیلوں میں جیمرز لگانے کا معاہدہ طے پا گیا، آئی جی جیل خانہ جات نے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد ایم ڈی ایم آر ٹی سی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے، کمپنی کی طرف سے پنجاب کی 13 جیلوں میں دو ماہ کے اندر جیمرز لگائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جیمبرز لگانے کا مقصد جیلوں میں موبائل فون کے استعمال کو روکنا اور قید دہشت گردوں کے باہر رابطوں کا تدارک کرنا ہے

متعلقہ عنوان :