خورشید شاہ کی چیئرمین پی آئی اے سے ذوالفقار بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کی درخواست

بدھ 30 مارچ 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کارکنوں کی بڑی تعداد گڑھی خدا بخش جائے گی، پی آئی اے اس سال بھی خصوصی پروازوں کا اہتمام کرے۔