سانحہ لاہور،جنوبی پنجاب میں آپریشن جاری، 90 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 30 مارچ 2016 13:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سی ٹی ڈی، پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ،90 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سانحہ گلش اقبال پارک لاہور کے بعد ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع مظفرگڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازیخان، لودھراں، وہاڑی اور رحیم یارخان میں پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ۔

ملتان کے مختلف علاقوں اندرون شہر، متی تل، الپہ، نیو ملتان کالونی، شاہ رکن عالم کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں 700 گھروں کی بائیومیٹرک اسکینگ کی گئی اور90 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ علاقے میں موجود تمام دکانوں اور مارکیٹس کو بھی چیک کیا گیا ۔