ملکی ضروریات کے لئے 35 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے،وزارت خوراک و زراعت

بدھ 30 مارچ 2016 13:12

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) ملکی ضروریات کے لئے 35 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ گنے کی کرشنگ کا نئے سیزن کا آغاز یکم دسمبر 2016ء کو ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک و زراعت کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال ملک میں گنے کی بھرپور پیداوار ہوئی ہے جس سے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی پیداوار حاصل کی گئی ہے اور اس وقت 35 لاکھ 50 ہزار ٹن سے زائد چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2015ء سے لیکر اب تک ایک لاکھ 98ہزار 387 ٹن چینی مختلف ممالک کو برآمد کی گئی ہے۔