بٹل کے علاقہ قیام گلی سے ایک شخص کی نعش برآمد

بدھ 30 مارچ 2016 13:07

مانسہرہ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) بٹل کے علاقہ قیام گلی سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، نعش ٹکری بٹگرام کے رہائشی شخص کی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بٹل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ کی چھترپلین حدود قیام میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیا، نعش کی شناخت صاحبزادہ سکنہ ٹکری بٹگرام کے نام سے ہوئی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔