پاکستان ایران کے درمیان تجارتی تعلقات سے صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا‘ ناصر حمید خاں

بدھ 30 مارچ 2016 12:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) ممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ پاک ایران مشترکہ سرمایہ کاری کانفرنس اور ایرانی صدر کا دورہ سے پاکستان تجارتی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران مشترکہ سرمایہ کاری کانفرنس ایرانی شہر اقتدار میں منعقد ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین توانائی،تجارتی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی پاکستان ایران کے درمیان تجارتی تعلقات سے صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا۔ناصر حمید خاں نے کہا کہ گیس پائپ لائن مکمل ہونے کے بعد ایران سے خام تیل کی درآمد کے روشن امکانات ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت سے جہاں پاکستان کی توانائی ضروریات پوری ہونگی وہیں ٹیکسٹائل، لائیواسٹاک، زرعی مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن مکمل ہوتے ہی پاکستان کو پہلے سال25کروڑ مکعب فٹ ، دوسرے سال50کروڑ مکعب فٹ جبکہ تیسرے سال 75کروڑ مکعب فٹ گیس دستیاب ہوگی جس سے پاکستان کی گیس کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ صنعتی مقاصداور سی این جی سیکٹر کیلئے بھی وافر گیس فراہم ہوگی ۔نیز ایرانی گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال کرکے سستی ترین بجلی کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :