کو آپریٹو بنک کودیگر بنکوں کے ماتھے کا جھومر بنا دیا جائے گا‘ ملک اقبال چنٹر

بدھ 30 مارچ 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پی پی سی بی ایل ایک تاریخی بنک ہے جو تیزی سے ایک صدی مکمل کرنے کی طرف گامزن ہے جس کو صوبے کا مثالی بنک بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،کو آپریٹو بنک کودیگر بنکوں کے ماتھے کا جھومر بنا دیا جائے گا،صوبہ بھر میں 151برانچوں کے ذریعے کسٹمرز کو باقاعدگی سے آن لائن سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ10 برانچوں میں تجرباتی بنیادوں پر اے ٹی ایم سروسز کا بھی اجراء کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے آج محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنک فصل خریف 2016ء کے لئے ماہ اپریل سے چھو ٹے کاشتکاروں میں کو آپریٹو سو سائٹیوں کے ذریعے2ارب50کروڑ روپے کے قرضہ جا ت معمولی شرائط پر تقسیم کرے گاتاکہ کاشتکار اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بنک فصل ربیع2015-16کے قرضہ جات کی وصولی کے لئے بھی اقداما ت شروع کرے۔