پولیس اور حساس اداروں کی رائیونڈ روڈ پر کارروائی ،مقابلے میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا،ایک فرار
بدھ 30 مارچ 2016 12:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) پولیس اور حساس اداروں نے رائیونڈ روڈ پر خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ، جن کے قبضے سے گلشن اقبال پارک ، ریس کورس پارک، باغ جناح ، پنجاب اسمبلی کے نقشے ،اسلحہ، بارود، ٹائم ڈیوائسز اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دہشتگرد گلشن اقبال پارک پر ہونے والے خودکش حملے سمیت دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں،پولیس اورحساس اداروں نے دو موریہ پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق رائیونڈ روڈ پر آپریشن کے تناظر میں پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہو گیا جس میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ مقابلہ رائے ونڈ روڈ پر واقع ایل ڈی اے ایونیو میں ہوا جہاں پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں نے کرائے پر گھر حاصل کررکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس کی چھاپہ مار پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہا جس میں پانچ مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے ملزموں کے گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے کیونکہ ان کے قبضے سے گلشن اقبال پارک ، ریس کورس پارک، باغ جناح ، پنجاب اسمبلی نقشے ،اسلحہ، بارود، ٹائم ڈیوائسز اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں نے رائے ونڈ روڈ پر واقع ایل ڈی اے ایونیو میں کرائے پر گھر حاصل کررکھا تھا جہاں مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ہلاک کئے گئے تین مبینہ دہشت گردوں کی شناخت بھی کردی گئی ہے جن میں پنجاب کے علاقے شرقپور کا ناصر اقبال، پشاور کا خان وحید اور ایبٹ آباد کا جنید ظہور شامل ہیں، جبکہ دیگر دو کی شناخت ابھی باقی ہے۔پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔حساس اداروں کی طرف سے لاہور اور گرد و نواح میں مشترکہ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر حراست میں لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور مشکوک گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا ۔پولیس اورحساس اداروں نے دو موریہ پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔لاہورمیں دو موریہ پل کے قریب پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے جنہیں مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ٹان میں سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پرتیئس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.