اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر انتظام سانحہ لاہور میں شہید ہونے افراد کی یاد میں تقریب
بدھ 30 مارچ 2016 12:45
نیو یارک ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ۔2016ء) امریکی کانگر س کی رکن کیرولین میلونی نے لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی بہیمانہ کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوے کہا ہے کہ دہشت گردی کے یہ حملے اس جنگ میں عالمی برادری کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ کیرولین میلونی اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر انتظام سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
کیرولین میلونی نے ا اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اظہار افسوس کے لیے پھول پیش کئے ۔ کیرولین میلونی نے کہا کہ امریکی صدر اور دفتر خارجہ نے لاہور سانحے کی مذمت کی ہے اور وہ ذاتی طور پر پاکستان کے عوام سے اظہار افسوس کرنا چاہتی ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور افواج کے عزم کو کم نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے ، انہوں نے کہا کہ دینا بھر سے عالمی رہنماوں نے سانحہ لاہور کی مذمت کی ہے اور پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور آج رکن کانگرس کی یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری عالمی برادری پاکستان کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر شہید ہونے افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.