اداکاری کی خواہش پر والد نے مجھے سنجیدہ نہیں‌لیا۔ نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 12:16

اداکاری کی خواہش پر والد نے مجھے سنجیدہ نہیں‌لیا۔ نجم سیٹھی کی صاحبزادی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کی صاحبزادی نے بتایا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی میں میڈیا جوائن کرنا چاہتی تھی۔

(جاری ہے)

میرا سیٹھی نے بتایا کہ امریکہ سے جب میں نے اپنے والد کو فون کر کے انہیں اپنی اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو پہلے انہوں نے مجھے سنجیدہ نہیں لیا اور مذاق سمجھتے رہے جس کے بعد انہیں خوب منایا گیا۔ بہت منانے اور لمبے مباحثوں کے بعد میرے ابو میں مجھے میری خواہش کے مطابق اداکاری کرنے کی اجازت دے دی لیکن اس سے قبل مجھے ہر چیز کے فائدے اور نقصانات بھی بخوبی سمجھائے۔ میرا سیٹھی نے اپنے والد نجم سیٹھی سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :