ڈی سی اوناصرجمال ہوتیانہ چھٹی پرچلے گئے ڈسٹرکٹ بارمیں غیرمعینہ ہڑتال کاسلسلہ جاری‘سائلین کو مشکلات کا سامنا

بدھ 30 مارچ 2016 12:14

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) ڈی سی اوناصرجمال ہوتیانہ چھٹی پرچلے گئے ڈسٹرکٹ بارمیں غیرمعینہ ہڑتال کاسلسلہ جاری‘ سائلین کوشدید مشکلات کاسامناواضح رہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ڈی سی اواورڈسٹرکٹ بارکے درمیان ڈی سی اوکے تقریب میں بروقت نہ آنے پرتنازعہ شروع ہواتھاجوبدستورجاری ہے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، صدر ڈسٹرکٹ بارملک شبیراعون اور دوسرے مہمان بروقت پہنچ گئے تھے لیکن ڈی سی اوناصرجمال ہوتیانہ مبینہ طورپرتقریب میں بروقت نہ آئے جس پرایم پی اے میاں ثاقب خورشیداور صدر ڈسٹرکٹ بارنے تقریب کابائیکاٹ کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ ڈی سی او ناصرجمال ہوتیانہ کے وہاڑی سے تبادلہ تک ڈسٹرکٹ بارمیں مکمل ہڑتال کی جائے گی اورایم پی اے میاں ثاقب خورشیداس معاملہ کواسمبلی میں اٹھائیں گے اس طرح ڈسٹرکٹ باروہاڑی میں24مارچ سے شروع ہونے والی ہڑتال کاسلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ ڈی سی اومبینہ طورپرچھٹی پرچلے گئے ہیں جس کی وجہ سے عدالتوں اورڈی سی اوسے متعلقہ تمام امورٹھپ ہوکررہ گئے ہیں ضلع کچہری اورڈی سی اوآفس اپنے مسائل کے حصول کیلئے آنے والے سائلین صدر انجمن شہریان چوہدری رفیع سلطان آصف کے علاوہ وہاڑی کے شہریوں شیخ ممتاز احمد، شیخ عبدالرشید،تاج محمد،طارق اسماعیل،محمدرفیق، احسان الحق، ڈاکٹرمبشراحمد،منصوراحمد،قدرت علی،راناشہزادمجید،رانامحمدعلی،حاجی غلام قاسم، حافظ غلام قادر،تنویرالحق،محمدطیب،طارق ایوب،حافظ محمدآصف،غلام فریدصابری،محمدرمضان نظامی،شیخ شہبازاحمد، محمد ارشد رحمانی ،رانا ذوالفقارعلی ودیگرنے ڈسٹرکٹ بارمیںآ ئے روزکی ہڑتال پرشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ سخت زیادتی قراردیا ہے ان کاکہناہے کہ سائلین کاکیاقصورہے جوکہ مسلسل کئی دنوں سے یہ تکلیف برداشت کرنے پرمجبورکئے جارہے ہیں ڈی سی اوسے وکلاء کواگرکوئی شکایات ہیں تواس اس کیلئے دوسرے پلیٹ فارم موجودہیں ان پراپنی آوازبلندکریں اورڈی سی اوپربھی یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ ذاتی اناچھوڑکراپنے منصب کالحاظ کرتے ہوئے عوام کے مفادمیں وکلاء اوردیگرمعززین شہرسے مذاکرات کرکے موجودہ صورتحال کاخاتمہ کریں تاکہ بلاوجہ کی ٹینشن کاخاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف سے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے عوام کے مفادمیں فیصلہ کریں-

متعلقہ عنوان :