لاہور پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن، 23 افراد گرفتار

بدھ 30 مارچ 2016 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاوٴن میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں علامہ اقبال ٹاوٴن اور گلشن اقبال پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 23 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :