سی ٹی ڈی کی ہزارہ میں‌کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 11:19

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : محکمہ انسداد دہشت گردی نے ہزارہ میں کارروائی کی ، سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ مبینہ دہشت گرد ہزارہ سمیت دیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مذکورہ دہشت گرد سے 32 کلو بارود آئی ای ڈی، پرائما کارڈ، دو راکٹ لانچر، آٹھ ڈیٹونیٹرز اور راکٹ لانچر فیوز دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی بر آمد ہوا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا البتہ دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :