دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے ہاں‌بیٹے کی پیدائش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 11:12

دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے ہاں‌بیٹے کی پیدائش

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء): بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ آیوش شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی خبر بریک کی۔

(جاری ہے)

اپنی پوسٹ کی گئی تصویر میں آیوش کا کہنا تھا کہ ہمارا انتظار اب ختم ہو چکا ہے کیونکہ ہمارا ننھا شہزادہ آہل اب اس دنیا میں آ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ارپیتا خان اور ان کے شوپر آیوش شرما کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکبادیں دئے جانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے ہاں‌بیٹے کی پیدائش