اسپتال انتطامیہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں‌ شہباز شریف کے خون کے ساتھ کیا کیا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 10:59

اسپتال انتطامیہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں‌ شہباز شریف کے خون کے ساتھ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد شیخ زاید اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی ہونے والے ننھے بچو کے لیے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا تاہم اب ہونے والے انکشاف کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا خون کسی مریض کو نہیں لگایاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا خون بدستور بلڈ بنک کے فریزر میں ہی موجود ہے جسے کسی مریض کو لگانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں کابلڈ گروپ او پوزیٹو ہے ، اسپتال کے دورہ پر انہوں نے 50ml خون سانحہ کے زخمیوں کے لیے عطیہ کیا۔ بعد ازاں ان کے خون کی ہیپا ٹائٹس بی اور سی ، ایچ آئی وی ایڈز اورملیریا کی اسکریننگ کی گئی جسے اسکریننگ کے بعد صحت مند قرار دے کر بلڈ بنک میں محفوظ کر لیا گیا۔ جو کہ تاحال بلڈ بنک ہی میں موجود ہے اور کسی زخمی کے کام نہیں آیا۔