ترکی کے سابق صدر عبدالله گل کا وزیراعظم محمد نواز شریف کو فون

لاہور دہشت گردی کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار

بدھ 30 مارچ 2016 10:58

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) ترکی کے سابق صدر عبدالله گل نے منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو فون کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور دہشت گردی کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت ظاہر کی۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق ترک صدر نے دہشت گردی کی ایسی وحشیانہ کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔