اسلام آباڈ ڈی چوک پر دھرنا، مظاہرین کے مطالبات سامنے آگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 10:47

اسلام آباڈ ڈی چوک پر دھرنا، مظاہرین کے مطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا آج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور دھرنے میں موجود مظاہرین کے مابین مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 12 بجے ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد اب وفاقی دارالحکومت کے حالات جلد معمول پر آنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

تاہم دھرنے کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس کو بند کرکھا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مظاہرین نے پولیس کو دھرنے کے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ بھی سامنے رکھ دیا ہے۔ مظارہرین کے نئے مطالبات میں کہا گیا کہ ہمارے قائدین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر واپس لی جائیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کا وقت قریب آتے ہی پولیس، ایف سی، پنجاب کانسٹیبلری اور رینجرز کی بھاری نفری کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں داخل ہونے والے کارکنان کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں موجود دفاتر کر بھی خالی کروانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :