کندھ کوٹ،دومختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا

منگل 29 مارچ 2016 23:03

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) کندھ کوٹ دومختلف واقعات میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، تھانہ تنگوانی کے حدود گاؤں علی بخش بجارانی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 20سالہ ہزارخان ولدخاوندبخش جھنجھ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کرمپورکے قریب رات دیرگئے کندھ کوٹ سے کرمپورجانے والے کارتیزرفتاری کے باعث گاؤں غلام مصطفی جعفری کے مقام پر الٹ گئی جسکے نتیجے میں نجی بنک کامنیجر32سالہ نریش کماراوراسکابھتیجا 18سالہ نوین کمارموقع پر ہی چل بسے۔

متعلقہ عنوان :