کندھ کوٹ، لاہوراورٹنڈومحمدخان سانحات کیخلاف ریلی

منگل 29 مارچ 2016 23:02

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کندھ کوٹ کی جانب سے سانحہ لاہوراورٹنڈومحمدخان سانحات کیخلاف رسالدارروڈ پر واقع دفترجماعت اسلامی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جسکی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماؤحافظ نصراللہ عزیز،آغاعبدالفتاح ایڈووکیٹ ،حافظ عمرفاروق چنہ،حافظ شیرمحمدمینک، محمد عیسیٰ بھیو،حافظ عبدالشکورچھجن نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ سندھ اورپنجاب کے اندر شراب نوشی کی لعنت عام ہے، حکومت کچے شراب فروشوں کیخلاف موٴثرکاروائی نہیں کرتی جسکی وجہ سے ہزاروں خاندان اجڑگئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے لاہورسانحہ میں خودکش بمبارکی جانب سے دھماکے میں معصوم جانوں کاضیاع ہونا وفاقی حکومت کی ناکامی ہے جس پر حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے اورضرب عضب آپریشن سندھ اورپنجاب میں بھی کیاجائے جس سے پاکستان کی سا لمیت وابسطہ ہے۔

متعلقہ عنوان :