شہدادپور،گاوٴں عبدالقادر بروھی میں پولیس کا چھاپہ ،گھر گھر تلاشی، توڑ پھوڑ

منگل 29 مارچ 2016 23:02

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) برھون روڈ پر گاوٴں عبدالقادر بروھی میں پولیس کا چھاپہ ،گھر گھر تلاشی، توڑ پھوڑ،پولیس درجنوں بکریاں بھی اپنے ہمراہ لے گئی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح کو شہدادپور پولیس نے برھون روڑ پر گاوٴں عبدالقادر بروھی میں روپوش ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا اور پورے گاوٴں تلاشی لی گئی مگر روپوش ملزم پولیس کے آنے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گاوٴں کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس روپوش ملزم کی گرفتاری کے بھارت گھروں کے دروازے توڑ کر چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پائمال کرتے ہوئے گھروں میں توڑ بھوڑ کرکے گھروں میں درجنوں قیمتی بکریاں بھی اپنے ہمراہ لیکر گئی ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شہدادپور نے بتایا کے روپوش ملزم کی اطلاع پر گاوٴں پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ فرار ہوگیا ہم نے اس کے گھر سے 32 بکریاں اپنے ہمراہ لیکر آئے ہیں۔ انشاء اللہ جلد روپوش ملزم کو گرفتار کرلیں گے

متعلقہ عنوان :