کراچی، چےئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن فصیح الدین خان کا ٹی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، امتحانی عمل کا جائزہ لیا

منگل 29 مارچ 2016 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) چےئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن فصیح الدین خان نے ٹیکنیکل اسکول سر ٹیفکیٹ(ٹی ایس سی) کے سالانہ امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران 14طلباء نقل کرتے ہوئے پائے گئے جن کے کیسس قانونی کاروائی کے لئے تحویل میں لے لےئے گئے، انہوں نے تمام متعلقہ افراد کو اور ویجلینس ٹیم کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کےئے جائیں۔

انہوں نے اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ناظم امتحانات بھی موجود تھے۔تمام سینٹر سپرینٹنڈنٹس نے چےئرمین کی خصوصی دلچسپی کو سراہا اور اس حوالے سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ اس سے قبل چےئرمین بورڈ نے گزشتہ روز تمام متعلقہ افراد سے خصوصی میٹنگ بھی کی جس میں انتظامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کےئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :