آئیسکو نے نے بجلی چوروں کے گردگھیراتنگ کردیا،8بجلی چوردھرلئے

منگل 29 مارچ 2016 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے گردگھیراتنگ کردیا،8بجلی چوردھرلئے ،گرفتارملزمان کوجیل بھیج دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے آئیسکونے چیف ایگزیکٹوراناعبدالجبارکی ہدایت پربجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیزکردیا،حکام نے چھاپہ مارجہلم ریجن سے 5چکوال سرکل سے 2جبکہ اٹک سرکل سے1بجلی چورکورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا،ملزمان نے مین لائن پرکنڈیاں لگارکھی تھیں جبکہ کچھ نے تومیٹرہی بندکردیئے تھے ،گرفتارملزمان کے خلاف بجلی کے نئے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے پولیس کے حوالے کردیا،آئیسکوحکام کاکہناتھاکہ بجلی چوروں کے خلاف کسی صورت کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی

متعلقہ عنوان :