ریکٹروٹس پر امن معاشرہ کی تشکیل کیلئے پیشہ وارانہ تربیت اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں،کیپٹن (ر) محمد عثمان خٹک

پولیس کو آٹو میشن کے ذریعہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے،تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس ملک دشمنوں‘ شر پسندوں اور سماج دشمنوں پر قابوپایا جائے گا،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سرگودھا

منگل 29 مارچ 2016 22:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے تربیت مکمل کرنے والے ریکٹروٹس پر زور دیا ہے کہ وہ قوت ایمانی ،جذبہ حب الوطنی و انسانی ہمدردی سے سر شار ہو کر شہریوں کے جان و ما ل‘ عزت و آبرو اور پر امن معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنی پیشہ وارانہ تربیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں یہی ان کے پیشے کے تقدس کا تقاضا ہے۔

وہ یہا ں پولیس لائنز سرگودہا میں نئے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا کیپٹن ریٹائر ڈ سہیل چوہدری ، ایس ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودہا ممتاز دیو ، ممبر انچارج صوبائی محتسب ریاض میکن ، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، پولیس و سول افسران اور اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

محمد عثمان خٹک نے کیا کہ محکمہ پولیس کو آٹو میشن کے ذریعہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس ملک دشمنوں‘ شر پسندوں اور سماج دشمنوں پر قابو پا یا جا سکے۔ انہوں کہا کہ ملک کو دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ ان حالا ت میں پولیس کی افرادی قوت کی معیاری اور اعلی تربیت معاشرے میں امن کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے۔ سافٹ ویئر مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ آئی ٹی ماہرین کی تعنیاتی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تھانے انٹیلی جنس کی فراہمی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا مصدقہ ڈیٹا کرائمز کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ریکروٹس اپنی صلاحتیوں اور قابلیت کے بل بوتے پر بھرتی ہوئے ہیں۔

یہ اعلی تعلیم یافتہ اور انہیں جدید ترین تربیت فراہم کی گئی ہے۔ عوام ، حکومت اور ادارہ کی ان سے بڑی توقعات و ابستہ ہیں۔ انہوں نے ریکروٹس پر زور دیا کہ وہ عوام میں احساس تحفظ کی بیداری، چیلنجوں سے نمٹنے اور مجرموں کے قلع قمع کے ذریعہ سسٹم کی تبدیلی کیلئے اپنا کلیدی کردار اد اکریں۔ انہوں مزید زور دیا کہ وہ اپنے عہدوں کے حلف کی پاسداری میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم اور سیکورٹی اداروں کے پاس دہشت گردی کے خاتمہ اور اسے اپنی صفوں سے نکال پھینکنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ انہوں نے ریکروٹس پر واضع کیا کہ وہ فرض شناسی، آئین کی پاسداری اور خلوص نیت سے لبریز ہو کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کو مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر ریکروٹس نے اپنی پیشہ وارانہ تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

ایڈیشنل آئی جی نے ریکروٹس کی تربیت کے معیار کو سراہا ۔ اور ادارہ کے انتظامی و تربیتی معیار کی تعریف کی اور سکول کی انتظامیہ پر مزید زور دیا کہ اس معیار کو مزید بہتربنائیں۔ تاکہ ملک کے سب سے پرانے پولیس ٹریننگ سکول کو اعلی درجہ کی حیثیت دی جا سکے اس سے قبل پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودہا ایس ایس پی ممتاز دیو نے سکول میں فراہم کی جانے والی تربیت ، تنظیمی مشکلات و سائل کی تفصیلات بتائیں۔ مہمان خصوصی نے پاسنگ آؤٹ پیریڈکا معائنہ کیا ۔ آٹھ ماہ کے اس تربیتی کورس میں1012 ریکروٹس نے حصہ لیا ۔ تقریب میں اعلی فنی تربیت کے حامل ریکروٹس کو شیلڈز اور نقد انعامات دئیے گئے ۔ جبکہ مہمان خصوصی کو سکول کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :