گوجرانوالہ ،مسافر بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم ،دوخواتین سمیت 10 افرادزخمی

منگل 29 مارچ 2016 21:29

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء ) گوجرانوالہ‘ مسافر بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دوخواتین سمیت 10 افرادزخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اروپ کے علاقہ سیالکوٹ بائپاس کے قریب تیز رفتار مسافر بس اورٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجہ میں بس میں سوار دو خواتین جنت بی بی، آمنہ اوردو بچوں سمیت دس افرادزخمی ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر ڈاکٹرز ان کو طبی امداد دے رہے ہیں ،دوسری طرف تھانہ اروپ پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :