گوجرانوالہ ،جیب کاٹنے والے نوجوان پر شہریوں کا مرغا بنا کر تشدد ، دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے

منگل 29 مارچ 2016 21:29

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) گوجرانوالہ میں مریض کی جیب کاٹنے والے نوجوان پر شہریوں کا مرغا بنا کر تشدد ، دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آوٹ ڈور میں مریض کی جیب کاٹنے والے شخص نواز کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر سیکیورٹی عملہ کے حوالے کردیا ،جس کے بعد عملہ نے ملزم نواز کو مرغا بنا کرتھپڑوں اور مکوں کے ساتھ خوب دھلائی کر ڈالی ہے ،بعد ازاں ملزم کی جانب سے منت سماجت کرنے کے باوجود اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، سول لائن پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :