نارنگ منڈی ،نامعلوم افرادنے گھرمیں گھس کر نوجوان کوچھریوں کے پے درپے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

منگل 29 مارچ 2016 21:29

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء)نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میانی میں نامعلوم افرادنے گھرمیں گھس کر غریب بیروزگار نوجوان محمدجمیل کوچھریوں کے پے درپے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے بتایاجاتاہے کہ مقتول کافی عرصہ سے بیروزگار تھا اور تنگدستی کے باعث مقتول کی بیوی بھی اسے چھوڑکر میکے چلی گئی تھی اورروزگارکے حصول کیلئے مقتول دن رات کوشاں تھا کہ گذشتہ رات نامعلوم ملزمان گھرمیں گھس آئے اوراسے اکیلا پاکر قتل کرکے رات کی تاریکی میں فرارہوگئے ایس ایچ اونعمت علی گجر نے بتایاکہ وحشیانہ قتل کی تفتیش کی جارہی ہے پولیس جلدملزمان تک پہنچ جائے گی پولیس نے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔