خضدار شہر تحصیل نال سمیت ضلع کے تمام علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، سردار محمد اسلم بزنجو

منگل 29 مارچ 2016 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ خضدار شہر تحصیل نال سمیت ضلع کے تمام علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ضلع میں واٹر لیول انتہائی تیزی کے ساتھ نیچے جا رہی ہے جو ایک خوفناک صورتحال کی نشاندہی کر رہی ہے ضلع خضدار میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے ایک ارب ستر کروڑ روپے کی پراجیکٹ کی منظوری پر کام جاری ہے امید ہے کہ رواں مالی سال میں اس پراجیکٹ کے لئے رقم مختص کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نال میں پتکڑی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا قبل ازیں پراجیکٹ انجینئر عرفان درانی نے صوبائی وزیر کو ضلع میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر زراعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ وسیع پیمانے پر بارشیں نہ ہونے و ٹیوب ویلوں کی تواتر سے تنصیب کی وجہ سے ضلع بھر میں واٹر لیول تیزی نے نیچے جا رہی ہیں اگر ہم نے حکمت عملی طے نہیں کی تو خوفناک منظر کا ہمیں سامنا کرنا ہو گا اس حوالے سے حکومت فوری حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ابتدائی طور پر ہم نے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع بھر میں ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں خضدار میں انا ری ڈیم ،فیروز آباد میں سمیت و دیگر بھی شامل ہیں امیدہے کہ آنے والی مالی سال کے بجٹ میں ان ڈیموں کی تعمیر کے لئے رقم مختص کی جائے گی جو علاقے میں انقلابی کیفیت پیدا کریں گہ اور پانی کے حوالے سے ہمیں جس بحران کا سامنا ہے اسے کنٹرول کیا جاسکے گا صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کاشتکاری کے لئے زیادہ ٹیوب ویل لگانے کے بجائے زمیندارذرعی شعبے کے لیئے جدید طرز کو اپنائیں اور پانی کی ضیاع کا خصوصی خیال رکھیں اور ایسے بیجوں کو اہمیت دیں جن کی پیداواری صلاحیت زیادہ ہو انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پراجیکٹس کی منظوری کے لئے وہ جلد اسلام آباد جائیں گے اور اس متعلق وفاقی حکومت سے مدد حاصل کریں گے میری زاتی کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ خضدار زیادہ سے زیادہ ترقی کریں

متعلقہ عنوان :