سپریم کورٹ نے فیڈرل ایجوکیشن کیس کا ریکارڈ بدھ کو طلب کرلیا

انٹرمیڈیٹ کالج کے پرنسل علی احمد کھرل کوڈی جی تعینات کیا گیا جو قواعد کے خلاف ہے درخواست گزار

منگل 29 مارچ 2016 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈی جی کی تقرری سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اورسیکرٹری کووضاحت کیلئے بدھ کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈی جی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزارنے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کالج کے پرنسل علی احمد کھرل کوڈی جی تعینات کیا گیا جو قواعد کے خلاف ہے۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ سیکرٹری کیڈ کی تقرری حال ہی میں ہوئی انہیں پتہ نہیں۔جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ سیکرٹری کیڈ نئے آئے ہیں توکیا ہم اچارڈالیں،دو، چارکوروزانہ اڈیالہ جیل بھیجیں گے سب ٹھیک ہوجائیگا جس ملک میں ایسے سیکرٹری ہیں اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔جسٹس امیرہانی نے کہا کہ اگرقواعد کے مطابق تقرری نہیں کی گئی تواسے عہدے سے ہٹا دیں عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اورسیکرٹری کیڈ کووضاحت کیلئے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :