سپریم کورٹ نے ہتھیائی گئی راولپنڈی کے شہری کی قیمتی اراضی واگزارکرانے کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل خارج

منگل 29 مارچ 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک رتہ میں قبضہ گروپ کی جانب سے ہتھیائی گئی بزرگ شہری کی قیمتی اراضی واگزارکرانے کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل خارج کردی۔ منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقابض شخص خضرالیاس کے وکیل نے عدالت کے روبروپیش ہوکراستدعاکی کہ عدالت نے زمین واگزارکراکروہاں کی گئی تعمیرات گرانے کاحکم دیا ہے، میری استدعاہے کہ یہ کیس دوبارہ ہائیکورٹ کوبھیجاجائے۔

عدالت کے استفسارپراراضی کے مالک راجہ محمد صدیق نے بتایاکہ یہ میری جائیداد ہے جس پرملی بھگت سے قبضہ کرلیاگیاہے، سیشن کورٹ سے لے کر ہائیکورٹ تک ہرعدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیاہے، یہ لوگ مجھے چاردفعہ ہائیکورٹ لے گئے ہیں اوراب چھٹی باریہاں سپریم کورٹ میں آناپڑاہے۔ میری استدعاہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے قبضہ کرنے والوں کی اپیل خارج کی جائے جس پرعدالت نے ہائیکورٹ کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :