پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو چوہوں کے معاملے پررپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی

منگل 29 مارچ 2016 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے چوہوں کے معاملے پررپورٹ جمع کرانے کی اخری مہلت دیدی۔پشاور ہائی کورٹ میں ادم خور چوہوں سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہو ئی۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس روح الامین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہو نے کے بعد عدالت نے چیف سیکر ٹری، سیکر ٹری ہیلتھ،اور ڈی جی ہیلتھ کو رپورٹ جمع کرانے کی اخری مہلت دیں دی۔واضح رہے کہ پشاور کے میں ادم خور چو ہوں کے کاٹنے سے متعدد بچوں کی ا موت واقع ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :