پشاورہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزا ئے موت پانیوالے شخص کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے احکامات جاری کردیئے

منگل 29 مارچ 2016 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) پشاورہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے شخص کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے شخص کے کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے کی ،عدالت نے سماعت کے دوران فوجی عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزا پر عمل درآمد روک دیا،خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے فتح خان کو فوجی عدالت نے موت کی سزاسنائی تھی جس کے خلاف فتح خان کی جانب سے والدہ نے سزا کو عدالت میں چیلنج کیا گیاتھا،عدالت نے کیس کے دوران صوبائی حکومت،محکمہ داخلہ اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :